جلد الیکشن، وقت پر الیکشن اور تبدیلی کے نام پر صرف الیکشن کرانے والے، تینوں قوم کو مایوس کریں گے

عوام شعور کو بیدا کر کے لٹیروں سے جان چھڑائیں۔ فیض الرحمن درانی

الیکشن میں جلدی کا مطالبہ کرنے والے، وقت پر الیکشن کا۔۔۔۔ ’’احسان‘‘ کرنے والے اور تبدیلی کے نام پر صرف الیکشن میں جانے والے تینوں ملک و قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہ دے سکیں گے کیونکہ ان سب کا موجودہ انتخابی نظام پر اعتماد ہے اور اس کے ذریعے عوام کو ایک نئی اذیت میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں۔ ’’اسی عطار کے لونڈے سے دوا لیتے ہیں‘‘کے معاملہ سے قوم کو توبہ کرنا ہوگی۔ ملک و قوم کا حقیقی دشمن موجودہ انتخابی نظام ہے جس میں ایک حلقے کا الیکشن 5 سے 20 کروڑ میں لڑا جاتا ہے۔ پارٹیوں میں وراثتی سیاست ہے، ایک فیصد کو 99 فیصد پر حق حکمرانی ہے۔ برادری سسٹم اور غنڈہ گردی ہے۔ موجودہ نظام میں جمہوریت کی روح مسخ ہوچکی ہے اور یہ ملک کے غالب ترین اکثریت کو چند خاندانوں کے ہاتھوں ہمیشہ غلام رکھنے کی سازش ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر فیض الرحمن خان درانی نے’’ حقیقی تبدیلی مگر کیسے؟‘‘ کے موضوع پر ہونیوالے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جی ایم ملک، جواد حامد، تجمل حسین، احمد نواز انجم اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کا جسم زخم زخم ہے، ماہر سرجن چاہیے جو درست تشخیص کے بعد علاج کر سکے، جعلی ڈاکٹروں کو اقتدار میں لانے والے نظام کو بدلنا ہوگا۔ عوام شعور کو بیدا کر کے لٹیروں سے جان چھڑائیں اور نظام میں تبدیلی کے یک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہو کر مؤثر آواز بلند کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ درست سمت میں سفر شروع کر کے عزت و وقار اور خوشحالی کی منزل کو نہ حاصل کیا جاسکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top