تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام سالانہ ورکرزکنونشن

تحریک منہاج القرآن گجرات نے مورخہ 8 اپریل 2012ء بروز اتوار کو تحریک منہاج القرآن کے سالانہ ورکرز کنونشن میں بذریعہ منہاج ٹی وی شمولیت کی۔ ورکرز کنونشن کو منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور مرکز سے عالمی سطح پر انٹرنیٹ کے ذریعے لنک کیا گیا تھا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کینیڈا سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کارکنان کو آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کیا اور انہوں نے نومبر 2012 میں پاکستان آنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ اس سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن گجرات کی تنظیم نے مرکز کے حکم پر Live کوریج بذریعہ انٹرنیٹ دینے کے لئے القرآن کمپلیکس جی ٹی روڈ گجرات میں اہتمام کیا جس میں تقریبا ڈیڑھ سو شرکاء نے شرکت کی۔

پروگرام کے اختتام پر تمام امت مسلمہ کی امن وآشتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازی عمر اور صحت وسلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top