تحریک منہاج القرآن فرانس کے وفد کا اسلامک سنٹر مانکیالہ گوجرخان کا دورہ

تحریک منہاج القرآن فرانس کے قائم مقام صدر محمد یعقوب نے ایک وفد کے ہمراہ منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجر خان، راولپنڈی کا دورہ کیا۔ جہاں نگران منہاج القرآن اسلامک سنٹر محمد منیر چوہدری اور جملہ سٹاف ادارہ نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اسلامک سنٹر کے طلبہ وطالبات نے قصیدہ بردہ شریف اور درود پاک کی گونج میں پھولوں کی پتیان نچھاور کر کے مہمانوں کا استقبال کیا۔ جس کو معزز مہمانوں نے اپنے لئے زندگی کے انمٹ لمحات میں شمار کیا۔

بعدازان مہمانان ذی وقار نے فردا فردا تمام سٹوڈنٹس سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ معزز مہمانوں کو اسلامک سنٹر کے قیام کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا گیا۔ اسلامک سنٹر کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے محمد یعقوب نے نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقہ میں تعلیم وتربیت کا ایسا اعلی انتظام دیکھ کر مجھے جو مسرت ہو رہی ہے اس کا اظہار لفظوں میں نہیں کیا جا سکتا۔ یہ عظیم کام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خاص توجہ سے ہی ہو رہا ہے۔ انہوں نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر سے دلی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے اور محمد نعیم چوہدری اور دیگر رفقا کی ان کاوشوں کا سراہتے ہوئے محمد یعقوب نے ایک خطیر رقم منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے لئے دی۔ اس کامیاب دورہ کے اختتام پر مہمانوں کو پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔  حاجی محمد منیر چوہدری نے اسلامک سنٹر کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور محبتوں ودعاؤں کے ساتھ مہمانوں کو الوداع کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top