تحریک منہاج القرآن لودہراں کی سالانہ ورکرز کنونشن میں شمولیت

تحریک منہاج القرآن لودہراں نے مورخہ 8 اپریل 2012ء بروز اتوار کو تحریک منہاج القرآن کے سالانہ ورکرز کنونشن میں بذریعہ منہاج ٹی وی شمولیت کی۔ ورکرز کنونشن کو منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور مرکز سے عالمی سطح پر انٹرنیٹ کے ذریعے لنک کیا گیا تھا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ تبدیلی دجالی اور کرپٹ نظام کا حصہ بننے سے نہیں بلکہ اس سے ٹکرانے سے آئے گی، موجودہ انتخابی نظام ملک اور عوام کا سب سے بڑا دشمن ہے مقتدر طبقہ عوام کو غلام سمجھ کر حکومت کر رہا ہے۔ 3 سال سے تحریک منہاج القرآن کی مجلس شورہ نے بوجوہ پاکستان آنے سے روک رکھا تھا مگر کارکن سن لیں کہ رواں سال نومبر میں وطن واپس آرہا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن لودہراں اور پاکستان کی 225 تحصیلوں و دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں ہونے والے عالمگیر ورکرز کنونشن سے کینیڈا سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ 18 کروڑ عوام ایک فیصد لٹیروں کے ہاتھوں بے وقوف نہ بنیں بلکہ موجودہ نظام کے خلاف مؤثر جدوجہد شروع کر دیں موجودہ نظام کرپشن، ظلم، بربریت اور عوام دشمنی پر مبنی ہے تحریک منہاج القرآن کی بیداری شعور مہم میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد بنے گی۔

اس کنونشن میں یونین کونسل سمرا، یونین کونسل واہی سلامت رائے، یونین کونسل چھمب موڑ، یونین کونسل گوگڑاں، یونین کونسل سوئی والا، یونین کونسل حسین آباد، یونین کونسل حویلی نصیر خان، یونین کونسل لودہراں، یونین کونسل مجاہد آباد، یونین کونسل گیلے وال، یونین کونسل کمال پور جتیال، یونین کونسل گلاب پورہ، یونین کونسل گنگے والا، یونین کونسل ڈانوراں، یونین کونسل ڈیرہ جنڈ، کے علاوہ سٹی تنظیم کے سیکڑوں عہدیداران، کارکنان، اور وابستگان نے شرکت کی۔ شیخ الاسلام کی آمد کی خوشخبری سے کارکنان کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی اور کارکنان اپنے عظیم قائد کا جوش و خروش سے استقبال کرنے کا عہد کیا۔

آخر میں ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں نے کامیاب ورکرز کنونشن کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور شکریہ ادا کیا۔ کنونشن کے اختتام پیر سید فضل حسین شاہ کی دعا سے ہوا۔

رپورٹ: مرزا محمد اسلم میڈیا ایڈوائزر تحریک منہاج القرآن لودہراں

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top