نظامت تربیت کے زیراہتمام فیصل آباد میں 2 روزہ تربیتی کیمپ برائے معلمات

نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کے زیراہتمام مورخہ 31 مارچ تا یکم اپریل 2012ء کو 2 روزہ تربیتی کیمپ جامعہ نوریہ رضویہ گلبرگ فیصل آباد میں منعقد ہوا۔ کیمپ میں پرنسپل دارالعلوم نوریہ رضویہ برائے طالبات پروفیسر سیدہ اختر کلثوم، ناظمہ دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد محترمہ النساء خاکی، معلمہ عرفان القرآن کورسز محترمہ سعدیہ وحید، ناظمہ دعوت یونین کونسل 246 محترمہ نائیلہ، کے علاوہ PP62, PP64, PP67, PP68, PP70, PP71, PP72, کی تمام ویمن لیگ تنظیمات، دارالعلوم نوریہ رضویہ کی فاضلات اور جڑانوالہ کی ویمن لیگ نے بھی کیمپ میں خصوصی شرکت کی۔

کیمپ میں تدریس کے فرائض مرکزی ناظم تعلیمی کورسز علامہ محمد شریف کمالوی اور پروفیسر سیدہ اختر کلثوم نے سرانجام دیئے۔ یہ تربیتی کیمپ دو دنوں پر مشتمل تھا جس میں روزانہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کلاسز کا سلسلہ جاری رہا۔ اس کیمپ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویڈیو تربیتی لیکچرز سے شرکاء کی رہنمائی کی گئی۔

اس کیمپ کا مقصد آئیں دین سیکھیں اور عرفان القرآن کورسز کی معلمات کی تدریسی، فکری اور تنظیمی تربیت کرنا تھا۔ تاکہ پہلے کی نسبت زیادہ بہتر طریقے سے کورسز میں تدریس کے فرائض سرانجام دے سکیں۔ کیمپ کے اختتام پر تحریک کے تمام امت مسلمہ، تحریکی رفقاء اور وابستگان کی امن وآشتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازی عمر اور صحت وسلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ : عظمت فرید جوئیہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top