منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام محفل میلاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 26 فروری 2012ء بروز اتوار پوچھن میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد عاطب قادری نے تلاوت کلام پاک سے کیا، محمد صلاح الدین قادری اور محمد نثار نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ نقابت کے فرائض محمد نثارنے ادا کئے۔ منہاج ایشیئن کونسل کے امیرمحمد جمیل قادری نے ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ اس کے بعدآقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں اجتماعی طور پر درود وسلام پیش کیاگیا۔ اختتامی دعا محمد جمیل قادری نے کرائی جس کے بعد حاضرین محفل کو لنگر پیش کیاگیا۔

رپورٹ: محمد فاروق

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top