تحریک منہاج القرآن بیڑھ (ڈسکہ) کے زیراہتمام میلاد مصطفیٰ کانفرنس

تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ یونین کونسل سہجوکالا کے موضع بیڑھ کے زیراہتمام میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس مورخہ 2 اپریل 2012ء کو منعقد ہوئی جس سے نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن رانا محمد ادریس نے خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی حاجی محمد سلیم بٹ (ضلعی امیر)، راشد باجوہ (صدر تحصیل سیالکوٹ)، محمد اسلم قادری (صدر تحصیل ڈسکہ) تھے۔ علاوہ ازیں علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی جس کی سعادت شہزاد برادران حاصل کی۔

رانا محمد ادریس قادری نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پہچان سے ہی مسلمان کی مغفرت ہے، جس نے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پہچان لیا وہ دنیا اور آخرت میں بھی کامیاب ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے والہانہ انداز میں محبت کا نام ہی ایمان ہے۔

آخر میں محمداسلم قادری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا مردوں کے ساتھ ساتھ ہماری بہنوں کے اس جم غفیر نے ثابت کر دیا کہ تحریک کا گڑھ بیڑھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور منہاج یوتھ لیگ کے تعاون سے ہی پروگرام کو کامیابی ملی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top