شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا مسافر طیارے کے حادثے پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے راولپنڈی میں ہونے والے بھوجا ائر لائن کے مسافر طیارے کے حادثے پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں انسانی جانوں کے ضیاع پر قوم کا ہر فرد دکھی اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حادثے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کر کے اسے منظر عام پر لایا جائے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top