دہشت گردی کے تسلسل کا مطلب ہے ریاست کے آہنی ہاتھ مفلوج ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے لاہور دھماکہ کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ کرنے والے سفاک درندے ہیں اور انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا تسلسل ناکام پالیسی کا نتیجہ ہے، دہشت گردی کے تسلسل کا مطلب ہے ریاست کے آہنی ہاتھ مفلوج ہو چکے ہیں۔ انسانی جانوں سے کھیلنے والے درندوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ بنیادی وجوہات کو ختم کئے بغیر انسانی خون بے قیمت ہی رہے گا اور کروڑوں عوام عدم تحفظ کا شکار رہیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top