آئے روز عوام پر بمبوں کی قیامت ٹوٹنا موجودہ سیاسی کلچر کے منہ پر طمانچہ ہے : ڈاکٹر محمد طاہر القادری

موجودہ نظام عوام کا قاتل بن چکا ہے پارلیمنٹ کی اب تک کی کارکردگی عوام سے جینے کا حق بھی چھین چکی ہے
عوام دہشت گردوں کے ہاتھوں مرنے کی بجائے موجودہ نظام کو موت دینے کیلئے اپنے کردار کو پہچانیں

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ آئے روز عوام پر بمبوں کی قیامت ٹوٹنا موجودہ سیاسی کلچر کے منہ پر طمانچہ ہے۔ موجودہ نظام عوام کا قاتل بن چکا ہے۔ آگ اور خون کا کھیل کھیلنے والے سفاک درندے انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں۔ ملک میں جاری دہشت گردی کے تسلسل کا مطلب ہے ریاست کے آہنی ہاتھوں پر مصلحت کا زنگ چڑھ چکا ہے۔ بنیادی وجوہات کو ختم کئے بغیر انسانی خون بے قیمت ہی رہے گا اور کروڑوں عوام عدم تحفظ کا شکار رہیں گے اس کیلئے ٹھوس پالیسی بنا کر فوراً عمل درآمد کی ضرورت ہے۔ لاہور ریلوے سٹیشن جیسے واقعات کا تسلسل سیکیورٹی اداروں کی کھلی نا کامی ہے۔

وہ گذشتہ روز کینیڈا سے تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے ٹیلیفونک گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام کے تحت تشکیل پانے والی پارلیمنٹ کی اب تک کی کارکردگی عوام سے جینے کا حق بھی چھین چکی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام دہشت گردوں کے ہاتھوں مرنے کی بجائے موجودہ نظام کو موت دینے کیلئے اپنے کردار کو پہچانیں۔ اجتماعی شعور سے ہی ملک میں خوشحالی اور امن کا سورج طلوع ہو سکے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top