منہاج ماڈل سکول صفدر آباد میں تقریب تقسیم انعامات

منہاج ماڈل سکول صفدر آباد میں 8 اپریل 2012ء کو سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ جس میں محمد شاہد لطیف مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت شاہد ہو گا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے زیر سایہ اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام چلنے والے تمام منہاج ماڈل سکولز حقیقتا دور حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں۔ جہاں طلبہ کو دینی، دنیاوی اور ذہنی تربیت کو جدید انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ پروگرام کے آخر میں انہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات اور اساتذہ کرام کو شیلڈز تقسیم کیں۔ بعدازاں طلبہ کے والدین سے ملاقات کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جس میں انہوں نے والدین سے اپنے بچوں کی کارکردگی کے حوالے سے فیڈ بیک اور انہیں درپیش مسائل سنے، اور انہیں حل کرنے کی ہدایات دیں۔ اس پروگرام کا اختتام دعائے خیر پر ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top