کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں سپورٹس فیسٹیول کی افتتائی تقریب

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے ذیلی شعبہ منہاج سپورٹس کے زیراہتمام دو روزہ سالانہ سپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں طلباء کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے فروغ اور بَسْطَةً فِي الْعِلْمِ وَالْجِسْمِ کے قرآنی حکم کے مطابق کالج کے پرنسپل ڈاکڑ عبیداللہ رانجھا، ڈائریکٹر منہاج سپورٹس اقبال مرتضی، وائس پرنسپل ایڈمن میجر (ر) سید علی حسین رضوی اور وائس پرنسپل اکیڈمک ڈاکٹر محمد اصغر جاوید الازہری، نگران منہاج سپورٹس ظفر اقبال اور انسٹرکٹر محمد منیر نے دیگر اساتذہ کرام اور طلبہ کے ساتھ مل کر فیسٹیول کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر پرنسپل کالج آف شریعہ نے سپورٹس فیسٹیول میں بہترین نظم ونسق پر منہاج سپورٹس کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ڈسپلن اور Sportsman spirit کا مظاہرہ کرنا چاہیے جبکہ کھیلوں کا مقصد ہی یہی ہوتا ہے کہ صحت مند جسم وجان کے ساتھ قوت برداشت، امن اور محبت کو فروغ دیا جا سکے لہذا ہر کھلاڑی یہ تمام خوبیاں اپنے اندر پیدا کرے جس سے وہ ایک اچھا سپورٹس مین بن سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہی وہ خوبیاں ہوتی ہیں جو دنیا کے ہر موڑ پر انسان کو کامیاب کرتی ہیں۔

اس فیسٹیول میں والی بال (شوٹنگ، سمیش)، کرکٹ، رسہ کشی، فٹبال اور بیڈمنٹن کی ٹیموں کے کھیلوں کے مقابلہ جات ہونگے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top