منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے صدر کا دورہ مرکزی سیکرٹریٹ

مورخہ: 01 مئی 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے صدر ڈاکٹر شمس العارفین نے مورخہ 01 مئی 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ اپنے دورہ کے دوران انہوں نے آسٹریلیا میں بطور ڈائریکٹر نامزد ہونے والے سکالر ڈاکٹر نعیم انور نعمانی سے ملاقات بھی کی۔

ڈاکٹر شمس العارفین کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچنے پر انہیں خوش آمدید کہا گیا جس کے بعد انہیں مرکزی سیکرٹریٹ کی جملہ نظامتوں اور شعبہ جات کا وزٹ کرایا گیا۔ ڈاکٹر شمس العارفین نے دفاتر کے وزٹ کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقینا مرکزی سیکرٹریٹ میں خدمات دینے والے جملہ احباب حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے تربیت یافتہ اور ان کی تعلیمات پر عمل پیر اہوتے ہوئے مہمان نوازی اور خوش اخلاقی کی مثال ہیں۔

ڈاکٹر شمس العارفین نے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل اور آسٹریلیا میں بطور ڈائریکٹر نامزد ہونے والے سکالر ڈاکٹر نعیم انور نعمانی سے ظہرانے پر ملاقات کی اس دوران برطانیہ اور یورپ کے معروف نعت خواں میلاد رضا قادری بھی موجود تھے۔ انہوں نے منہاج القرآن آسٹریلیا، لوکل کمیونٹی اور تنظیم کی ریکوائرمنٹ کے حوالہ سے ڈسکشن کی۔ انہوں نے ڈاکٹر نعیم انور نعمانی کو آسٹریلیا امیگریشن کے حوالہ سے مطلوبہ ڈاکومنٹس کی تیاری کے حوالہ سے بھی گائیڈکیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ حضور شیخ الاسلام اور مرکزی قیادت نے ہمارے لئے جس سکالر کا انتخاب کیا ہے وہ آسٹریلیا بھر میں مشن کے فروغ کے لئے اپنی بھر پور صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے مشن کے پیغام کو عام کریں گے۔ انہوں نے راجہ جمیل اجمل سے نظامت ا مور خارجہ کی طرف سے خط وکتابت اور ای میلز کا بر وقت جواب دینے پر شکریہ ادا کیا اور ان کے ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نطامت امورخارجہ سے جب بھی کسی ڈاکومنٹ ، کتب ، سی ڈیز یا راہنمائی کی ضرورت پڑی تو ہماری ضرورت کو احسن انداز میں فوری طور پر پورا کیا گیا۔آخر میں انہوں نے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل اور ڈاکٹر نعیم انور نعمانی کاشکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے آسٹریلیا کے تنظیمی معاملات کے لئے فراہم کیا۔

رپورٹ: محمدوسیم افضل

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top