منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے راہنما محمد آدم بھٹی سے اظہار تعزیت

منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے راہنما محمد آدم بھٹی کے والد لیاری ٹاؤن کراچی میں قضائے الہی سے انتقال کر گئے جس پر تحریک منہاج القرآن کراچی کے عہدیداران اور ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے لیاری ٹاؤن کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کی۔ اس موقع پر نائب امیر علامہ قیصر اقبال قادری نے مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔

محمد آدم بھٹی ٹورانٹو کینیڈا میں تحریک کے مرکزی راہنما ہیں جن کا تعلق کراچی سے ہے۔ وفد نے ان سے تعزیت کرتے ہوئے ان کی تحریکی خدمات کو بھی سراہا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کراچی کے امیر سید ظفر اقبال، نائب امیر قیصر اقبال قادری، تحریک منہاج القرآن لیاری ٹاؤن کے ناظم حسن مندرہ، نائب ناظم سید حکیم اور منہاج القرآن ماڈل سکول کے پرنسپل علامہ قاری اشتیاق علوی بھی موجود تھے۔

ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم بہت نیک، متقی اور پرہیزگار تھے۔ اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں مقام علیین عطا فرمائے اور ان کے جتنے بھی متوسلین، مقربین، متعلقین اور سارے سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top