منہاج القرآن انٹرنیشنل برمنگم (برطانیہ) سے محمد اسحاق کا دورہ مرکزی سیکرٹریٹ

مورخہ: 08 مئی 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم (برطانیہ) سے محمد اسحاق نے مورخہ 08 مئی 2102ء کو پہلی دفعہ مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ وہ پانچ رکنی وفد کے ساتھ کوٹلی آزادکشمیر سے مرکز پہنچے۔

مرکزی سیکرٹریٹ پہنچے پر انہیں خوش آمدید کہا گیا اور بہتر انداز میں تواضع کی گئی۔ وفد کو مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ شعبہ جات اور دفاتر کا وزٹ کرایا گیا جسے دیکھ کر وہ کافی متاثر ہوئے ۔ انہوں نے کہاکہ وزٹ کے دوران مجھے جتنے دفاتر میں جانے کا اتفاق ہوا سب سٹاف ممبران نے انتہائی گرمجوشی اور خوش اخلاقی کا مظاہرہ کیا اور اپنے شعبہ کے بارے میں تفصیل سے بریف کیا۔محمد اسحاق کو بعد ازاں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عظیم پراجیکٹ آغوش کا وزٹ بھی کرایا گیا۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top