منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام تربیتی کیمپ کا اہتمام

تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی شرکت علامہ غلام تیمور ربانی نائب ناظم تربیت منہاج القرآن نے کی۔ تربیتی کیمپ میں منہاج القرآن ہارون آباد کے عہدیدران نے بھرپور شرکت کی۔

تربیتی کیمپ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے، جس کے بعد علامہ غلام تیمور ربانی نائب ناظم تربیت نے کیمپ کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔

کیمپ کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top