شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں افضل نوشاہی کے والد گرامی کے وصال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

مورخہ: 10 مئی 2012ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ممتاز نعت خواں ’’حسان منہاج‘‘ الحاج محمد افضل نوشاہی کے والد گرامی میاں محمد صدیق نوشاہی کے وصال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نیک صالح، باعمل، متقی اور عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شخصیت تھے۔ محمد افضل نوشاہی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔

علاوہ ازیں سیالکوٹ کی معروف سماجی شخصیت اور تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق محمد امین بٹ اور تحریک منہاج القرآن سرگودھا سٹی کے صدر سید اکبر شاہ کی اچانک وفات پر بھی اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ اللہ کریم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک کے صدقے مرحومین کے درجات میں بلندی عطا فرمائے۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، شیخ زاہد فیاض، جی ایم ملک، علامہ سید فرحت حسین شاہ، جواد حامد، ساجد بھٹی، قاضی فیض، راجہ جمیل اجمل اور لطیف مدنی و دیگر قائدین تحریک منہاج القرآن نے بھی مرحومین کے وصال پر تعزیت کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top