منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کے زیراہتمام تربیتی و تنظیمی ورکشاپ

مورخہ 29 اپریل 2011ء بروز اتوار منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد نے اپنے کارکنان و عہدیداران کی اخلاقی و روحانی، فکری اور تنظیمی و انتظامی تربیت کے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ اس ورکشاپ کا انعقاد تاج محل میرج ہال میں کیا گیا جس میں تقریباً 250 کارکنان و عہدیداران نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں مرکزی نائب ناظمہ محترمہ ساجدہ صادق، ناظمہ تربیت محترمہ گلشن ارشاد، نائب ناظمہ دعوت محترمہ نائلہ جعفر نے خصوصی شرکت کی۔ محترمہ تسنیم افضال ناظمہ تربیت نے اپنی ٹیم محترمہ فاطمہ سجاد صدر، محترمہ فرحت دلبر ناظمہ، محترمہ تسنیم افضال ناظمہ تربیت اور محترمہ قمرالنساء خاکی ناظمہ دعوت کی بھرپور محنت سے اس ورکشاپ کو کامیاب بنایا۔

اس موقع پر محترمہ ساجدہ صادق نے تنظیمی و انتظامی تربیت پر بھرپور لیکچر دیا اور کارکنان کو زور دیا کہ وہ افرادی قوت میں اضافے کے لئے اپنے تنظیمی نیٹ ورک میں توسیع کریں اور Unit لیول تک تنظیمی نیٹ ورک کو پھیلائیں۔

محترمہ گلشن ارشاد نے تربیتی ورکشاپ کے اغراض و مقاصد کو بیان کیا اور کارکنان کی اخلاقی و روحانی اور فکری و نظریاتی تربیت پر لیکچر دیا جس میں انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کی تربیت، رزلٹس کے حصول کے لئے لازم و ملزوم ہے اور تربیت کے لئے شیخ الاسلام کے خطابات، کتب، شب بیداری، ورکشاپس اور سیمینارز وغیرہ کو بطور ذرائع اپنانا چاہئے۔

محترمہ نائلہ جعفر نے دعوتی پراجیکٹس کی وضاحت کرتے ہوئے دعوت کی مؤثریت کیسے حاصل کی جاسکتی ہے اور دعوت کے اہداف کو تفصیلاً بیان کیا۔ ورکشاپ میں مرکزی نظامت تربیت کی طرف سے تیار کردہ شیخ الاسلام کے ویڈیو Clips پر مشتمل تربیتی Cd کو دکھایا گیا جس سے تمام شرکاء کو اخلاقی و روحانی فکری و نظریاتی تربیت کا بھرپور سامان میسر آیا۔

ورکشاپ کا اختتام محترمہ فریحہ خان کی دعا پر ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top