منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی کی تربیتی ورکشاپ

منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی کی ضلعی تنظیم کی تنظیم نو اور تمام PP's اور UC کے عہدیداران کے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ یہ ورکشاپ مورخہ 21 اپریل 2012 بروز ہفتہ کو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ محترمہ نوشابہ ضیاء، نائب ناظمہ محترمہ سدرہ کرامت علی، ناظمہ تربیت محترمہ گلشن ارشاد نے خصوصی شرکت کی۔ ورکشاپ کا اہتمام منہاج ماڈل سکول راولپنڈی میں کیا گیا۔ اس ورکشاپ کا مقصد کارکنان و عہدیداران کی اخلاقی و روحانی تربیت، فکری و نظریاتی تربیت اور تنظیمی و انتظامی تربیت کرنا اور تمام نظامتوں کے Projects کی ورکنگ کو سمجھانا اور نتیجہ خیز بنانے کے طریقہ کار کو سمجھانا تھا۔ راولپنڈی کے پانچ PP حلقہ جات کے عہدیداران اور ضلعی تنظیم نے شرکت کی۔

ورکشاپ کا آغاز تلاوت کلام پاک اور سرور کونین کی ثنا خوانی سے ہوا۔ محترمہ نوشابہ ضیاء نے تنظیمی نیٹ ورک کو تفصیل سے بیان کیا اور تمام ذمہ داریوں سے متعلق Briefing دی۔ محترمہ سدرہ کرامت علی نے نظامت دعوت کے تمام Projects کو تفصیلاً بیان کیا اور رپورٹس مرکز بھیجنے کا طریقہ کار سمجھایا۔ محترمہ گلشن ارشاد نے نظامت تربیت کے Projects اور ان کا طریقہ کار سمجھایا اور تربیتی نظام کو Unit لیول تک لے جانے پر زور دیا۔ بعد ازاں تنظیم نو ہوئی سابقہ ناظمہ محترمہ مسز عابدہ ریاض کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کی صحت کی خرابی کی بناء پر متفقہ رائے سے محترمہ گل رعنا کو ناظمہ کی ذمہ داری کے لئے منتخب کیا گیا۔ 3 گھنٹے کی بھرپور ورکشاپ کا اختتام دعا پر ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top