منہاج القرآن ریندی مرکز یونان کے زیراہتمام ہفتہ وار محفل ذکر و نعت

مورخہ: 12 مئی 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام ریندی مرکز میں مورخہ 12 مئی 2012ء کو ہفتہ وار محفل ذکر ونعت منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے بالخصوص شرکت کی۔ تقریب میں تلاوت ونعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد اجتماعی طور پر ذکر کیا گیا۔

محفل ذکر ونعت کے بعد منہاج القرآن یوتھ لیگ یونان کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں عادل شہزاد (صدر)، ظفر اقبال اعوان (ناظم)، ملک محمد امجد (ناظم مالیات)، قاسم محمود، شمیر امجد، خاور محمود، عارف فوزان (ناظم ممبرشپ)، محمد ناصر اور زین طارق نے حلف اٹھایا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ناظم الحاج محمد شفیق اعوان نے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں جاوید اقبال اعوان (سینئر نائب صدر)، عمران محمود (ناظم ویلفیئر)، غلام مرتضی قادری (ناظم MPIC)، آصف قادری (ناظم دعوت وتربیت)، عبدالجبار سلہری (ناظم تعلیمات)، زیب الحسن قادری (ناظم ممبرشپ) نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ناظم منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن یونان غلام مرتضیٰ قادری نے اسلام اور سائنس کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی اور نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔

رپورٹ: زیب الحسن قادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top