منہاج میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ کو ان کی صحافتی خدمات پر مولانا ظفر علی خان ایوارڈ سے نوازا گیا

مورخہ: 19 مئی 2012ء

جرمنی(ایم سی بی یورپ) مرکزی آفس MCB برلن کے مطابق گذشتہ دنوں منہاج القرآن میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ کے صدر اور کوآرڈینیٹر برائے فرانس، معروف صحافی، کالم نگار اور سماجی کارکن راؤ خلیل احمدکو ان کے دورہ پاکستان کے دوران لالہ موسی گجرات کے آن لائن اخبار ڈیلی جائزہ انٹرنیشنل کی جانب سے ان کی صحافتی خدمات پر مولانا ظفر علی خان ایوارڈ سے نوازا گیا۔

راؤ خلیل احمد کے واپس فرانس پہنچنے پر ان کے اعزاز میں پیرس میں دعوتوں اور مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ منہاج میڈیا کوآرڈینٹر برائے یورپ اور ایم سی بی کے سرپرست، نامور صحافی، شاعر، سماجی وسیاسی رہنماء محمد شکیل چغتائی، ایم سی بی کے سیکرٹری و کوآرڈینیٹر برائے سپین نوید احمد اندلسی، ایم سی بی کے کوآرڈینیٹر برائے آسٹریا محمد اکرم باجوہ، کوآرڈینیٹر برائے اٹلی سمیع اللہ وڑائچ، کوآرڈینیٹر برائے یونان سید محمد جمیل شاہ، نذیر احمد (جرمنی)، محمد ندیم یونس (اوڈنسے، ڈنمارک)، عقیل قادر (اوسلو، ناورے) اور محمد یعقوب ( اٹلی) کی جانب سے راؤ خلیل احمد کو مبارکبا دپیش کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top