محترمہ غزالہ حسن قادری کا ڈنمارک پہنچنے پر شاندار استقبال

مورخہ: 02 مئی 2012ء

منہاج القرآن ویمن لیگ کی سیکرٹری جنرل اور ممبر سپریم کونسل محترمہ غزالہ حسن قادری مورخہ 02 مئی 2012ء کو چار روزہ تنظیمی دورہ پر ڈنمارک پہنچیں۔ کوپن ہیگن ایئر پورٹ پر تحریکی کارکنان کی کثیر تعداد نے استقبال کیا۔

کوپن ہیگن انٹرنیشنل ڈنمارک کے ایئر پورٹ پرمنہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے صدرسید محمود شاہ، حافظ سجاد (صدر منہاج القرآن ویلبی)، معظم بٹ(صدرمنہاج القرآن نورتھ ویسٹ ڈنمارک)، نفیس فاطمہ(صدر منہا ج ویمن لیگ ڈنمارک)، کنول بٹ(صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ویلبی)، نجمہ مرتضیٰ(صدر منہاج ویمن لیگ آما)، فرحین عامر( صدر منہاج ویمن لیگ نورتھ ویسٹ) موجود تھیں۔ محترمہ غزالہ حسن قادری جب اپنی رہائش گاہ پر پہنچی تو ویمن لیگ ڈنمارک کی تنظیمات کے کارکنان نے انہیں خوش آمدید کہا۔

رپورٹ: شبانہ احمد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top