محترمہ غزالہ حسن قادری کا دورہ منہاج القرآن نارتھ ویسٹ ڈنمارک

مورخہ: 02 مئی 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کی ممبر محترمہ غزالہ حسن قادری نے مورخہ 02 مئی 2012ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل نورتھ ویسٹ کوپن ہیگن کے مرکزکا دورہ کیا۔

منہاج القرآن ویمن لیگ ڈنمارک کی صدر نفیس فاطمہ نے محترمہ غزالہ حسن قادری کو مرکز کے مختلف شعبہ جات کے حوالہ سے تفصیلات سے آگاہ کیا اور وزٹ کرایا۔ یاد رہے کہ منہاج القرآن کوپن ہیگن کا یہ مرکز یورپ میں منہاج القرآن کے تمام مراکز سے بڑا ہے۔ محترمہ غزالہ حسن قادری نے خوبصورت مرکز خریدنے پر اور احسن انداز میں چلانے پر تمام رفقاء واراکین و وابستگان کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر منہاج ویمن لیگ اور منہاج سسٹر لیگ نے محترمہ غزالہ حسن قادری کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔عشائیہ کی تقریب میں نفیس فاطمہ، فرحین عامر، سمیرا راجہ، شبانہ احمد، آمنہ اسحاق، مسرت ظہور احمد، زنیرا مرزا، صائمہ حسین اور حفصہ ملک کے علاوہ بڑی تعداد میں ممبران اور وابستگان نے شرکت کی۔

رپورٹ: شبانہ احمد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top