منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے صدر محمد نعیم چودھری سے اظہار تعزیت

مورخہ: 19 مئی 2012ء

پاکستان (محمد وسیم افضل) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے صدر محمد نعیم چودھری کے چچا مورخہ 19 مئی 2012ء کو انتقال کرگئے (انا للہ وانا الیہ راجعون)

بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، صدر فیڈرل کونسل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں محمد نعیم چودھری کے چچا کے انتقال پر انتہائی دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ دریں اثناء منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام جی ایم ملک، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل کے علاوہ منہاج القرآن مرکز کے جملہ ناظمین اور سربراہان شعبہ نے محمد نعیم چودھری کے چچا کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں ان کے چچا کے ایصال ثواب کے لئے گوشہ درود، مرکزی مسجد اورمرکزی شوریٰ کے اجلاس میں دعائے مغفرت بھی کرائی گئی۔ مرکزی قائدین نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر کی تاکید کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top