منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب آج ہو گی

مورخہ: 23 مئی 2012ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام شہر کے مختلف ٹاؤنز میں ایمبولینس سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب ایمبیسڈر ہوٹل لاہور میں آج (جمعرات) ہو گی۔ مہمان خصوصی چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان محترم سید آصف ہاشمی ہوں گے جبکہ صدارت تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کریں گے۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر ارشاد طاہر نے لاہور کے ٹاؤنز کے عہدیداران کے اجلاس میں کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر اور بیرونی دنیا میں خدمت عوام اور انسانیت کی فلاح کیلئے سرگرمیاں سال بھر جاری رہتی ہیں۔ آج ہونے والی تقریب اسی کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top