ڈاکٹر حسن محی الدین قادری میلاد فیسٹیول 2012ء میں شرکت کے لئے دی ہیگ (ہالینڈ) پہنچ گئے

مورخہ: 23 مئی 2012ء

بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فرزند ارجمند، صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری دی ہیگ میں منعقد ہونے والے میلاد فیسٹیول 2012ء میں شرکت کے لئے ہالینڈ پہنچ گئے۔

منہاج القرآن ہالینڈ کی تمام تنظیمات کے عہدیداران اور کارکنان نے اپنے قائد کے فرزند کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ سفیر منہاج القرآن علامہ حافظ نذیر احمد خان، صدر منہاج یورپین کونسل اعجاز احمد وڑائچ، علامہ احمد رضا نقشبندی، استاد تسنیم صادق، علامہ خالد محمود، حاجی مقبول حسین، سید مقصود شاہ، حاذق زمان، عدیل محمود، راجہ رافت عمران،چن نصیب، مرزا صغیر، نبیل محمود، سکندر خان اور محمد قاسم کے علاوہ منہاج القرآن کے کارکنوں کی ایک کثیر تعداد نے ایمسٹرڈیم ایئر پورٹ پر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کا استقبال کیا۔

رپورٹ: امانت علی چوہان

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top