منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے وفد کی السید الیوسف الہاشم الرفاعی سے ملاقات

مورخہ: 26 مئی 2012ء

منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے مشترکہ وفد نے صدرMPIC کویت محمد جعفر صمدانی ایڈووکیٹ کی قیادت میں مورخہ 26 مئی 2012ء کو کویت کے سابق وزیر اور معروف روحانی شخصیت الشیخ الیوسف ہاشم الرفاعی کی عیادت کے لئے ان سے ملاقا ت کی۔ وفد میں ایم ایچ قریشی(جنرل سیکرٹریMPIC)، امتیاز احمد یونس(ناظمMPICجھرا)، حاجی عبدالرشید(ناظم MPIC فراوانیہ)، محبوب احمد(ناظم MPIC سٹی کویت)، شاہد طفیل ڈارایڈووکیٹ(ناظم MQI کویت) اور ڈاکٹر نثار اکبر شامل تھے۔

السید الشیخ الیوسف ہاشم الرفاعی نے وفد کا بھر پور استقبال کیااور اپنی طبعیت کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا کہ اب میری طبعیت کچھ بہتر ہے، ڈاکٹروں نے کچھ مزید ٹیسٹ تجویز کئے ہیں۔ انہوں نے منہاج القرآن کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اللہ کی نعمت ہیں اور میں بہت خوش ہوں کہ وہ قوم اور امت کی راہنمائی کے لئے پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔انہوں نے پاکستان کے موجودہ حالات، سیاسی و مذہبی اور عالم مغرب کے مسلمانوں اور بالخصوص پاکستانیوں کے لئے رویئے پر بات کی۔

الشیخ السید الیوسف ہاشم الرفاعی سے منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کے تمام ممبران کاتعارف کرایا گیا اور کویت میں MPIC کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل سے بتایاگیا۔ صدرMPIC نے بتایا کہ اس کے قیام کا مقصد کمیونٹی میں شعور آگہی کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو ملکی قوانین، رسوم ورواج کے ساتھ ساتھ شعوری آگاہی دینا ہے۔ ان کے دلوں میں ملک وملت کی محبت اور حالات کی بھر پور آگاہی شامل ہے۔ دوسری کمیونٹیز میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت کا تعارف، فکرسے آگہی، اس پرآشو ب دور میں اسلام کی اصل تعلیمات سے شناسائی فراہم کرنا بھی ہے۔ آخر میں وفد نے الشیخ السید الیوسف ہاشم الرفاعی سے اجازت لی جس پر انہوں نے کہا کہ میرے گھرا وردیوان کو منہاج القرآن والے اپنا گھر سمجھا کریں اور جب بھی کوئی معاملہ، مسئلہ یا کسی موضوع پر ڈسکشن کی ضرورت محسو س ہو تو بلاجھجک آیا کریں مجھے آپ کے شیخ اور راہنما کی نسبت سے آپ سے محبت ہے۔ دعا کے بعد وفد واپسی کے لئے روانہ ہوا۔

رپورٹ: محمد جعفر صمدانی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top