نظامت تربیت کے زیراہتمام ملتان میں ٹریننگ کیمپ برائے معلمات

مورخہ: 30 مئی 2012ء

نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ملتان شریف میں مورخہ 30 اور 31 مئی 2012ء کو 2 روزہ ٹریننگ کیمپ برائے معلمات آئیں دین سیکھیں منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی، ان کے علاوہ ضلعی صدر ملتان ہمہ اسماعیل، ضلعی ناظمہ ملتان مدیحہ جاوید، ناظمہ دعوت شگفتہ ندیم، نائب ناظمہ دعوت ملتان نازیہ اللہ دتہ، ناظمہ ٹاؤن ممتاز آباد مہوش خالد، مہوش بتول نائب ناظمہ دعوت ملتان، حمیرا نعیم ناظمہ مالیات، سعیدیہ سلیم ناظمہ دعوت شاہ رکن عالم ٹاؤن ملتان، نوشین جہانگیر ناظمہ ایل بلاک ملتان، انیلا کنول ناظمہ یونین 58 ملتان، مریم یاسین ناظمہ یونین کونسل 19 ملتان اور میمونہ سعید ناظمہ دعوت ٹاؤن ملتان نے شرکت کی۔

اس 2 روزہ ٹریننگ کیمپ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت پیش کی گئی۔ علامہ محمد شریف کمالوی نے معلمات کو اس کیمپ کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ کا مقصد بنیادی دینی تعلیمات عوام الناس تک پہنچانے کے لیے معلمات کی تربیت کرنا اور انہیں جدید طریقہ تدریس سے متعارف کروانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کیمپ کا مقصد آئیں دین سیکھیں اور عرفان القرآن کورسز کی معلمات کی تدریسی، فکری اور تنظیمی تربیت کرنا ہے، جس سے معلمات پہلے سے زیادہ بہتر طریقے سے کورسز میں تدریس کے فرائض سرانجام دے سکیں گیں۔

کیمپ کے اختتام پر تمام امت مسلمہ، تحریکی رفقاء اور وابستگان کی امن وآشتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازی عمر اور صحت وسلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ: عظمت فریدجوئیہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top