منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں روڈ سیفٹی سیمینار

مورخہ: 31 مئی 2012ء

منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ ہانگ کانگ میں مورخہ 31مئی2012ء کو روڈ سیفٹی کے حوالہ سے ایک سیمینار منعقد ہوا جس کا اہتمام ہانگ کانگ ٹریفک پولیس کے روڈسیفٹی ونگ نے کیا تھا۔

سارجنٹ لیونگ چی مین اپنی ٹیم کے ہمراہ بریفنگ کے لئے اسلامک سنٹر پہنچے جہاں حافظ محمد نسیم نقشبندی، حافظ طیب شمیم، عنصر علی اور محمد ذوالفقار نے انہیں خوش آمدید کہا، ٹریفک پولیس ٹیم نے اسلامک سنٹر میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کو بریفنگ دیتے ہوئے ہانگ کانگ میں ہونے والے حادثات کی شرح، وجوہات اور اسباب بتائے، انہوں نے طلباء وطالبات کو حادثات کی روک تھام کے حوالہ سے تدابیر سے آگاہ کیا۔

علامہ حافظ محمد نسم نقشندی نے انہیں تحریک منہاج القرآن کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں 250 سے زائد طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں، انہوں نے سنٹر میں منعقد ہونے والی دیگر سرگرمیوں کے حوالہ سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ منہاج القرآن دنیا بھر میں فروغ امن ومحبت کے فروغ کے لئے مصروف عمل ہے۔ مسٹر لیونگ چی مین نے منہاج القرآن کی خدمات کو سراہا اور انتظامیہ کے احباب کاشکریہ اداکیا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

رپورٹ:حفیظ محمد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top