ادارہ منہاج القرآن گارج لے گونس (فرانس) کے زیر اہتمام ماہانہ شب بیداریوں کا آغاز

مورخہ: 04 جون 2012ء

مورخہ 19 فروری کو اللہ رب العز ت نے دنیا کے تمام مسلمانوں اور بالخصوص پاکستان کے تمام لوگوں کوایک عظیم لیڈر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے نوازا، اس دن کو پاکستان سمیت دنیا کے تقریبا تمام ممالک میں اظہار تشکر کے ساتھ منایا جاتا ہے اور اپنے محبوب قائد کی تجدیدی خدمات کے حوالہ سے مختلف پروگرام بھی منعقد کئے جاتے ہیں۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ گارج لے گونس (فرانس) نے اپنے قائد سے والہانہ محبت کا ثبوت دیتے ہوئے اور تجدید عہد وفا کرتے ہوئے یہ عہد کیا کہ ہم آنے والے سال میں اپنے قائد کے دست وبازوبن کر خدمت دین کا عظیم کام کریں گے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ گارج لے گونس کے نوجوانوں نے علامہ چودھری رازق حسین کی زیر نگرانی ماہانہ شب بیداریوں کا شیدول ترتیب دیا۔

ماہانہ شب بیداریوں کے پلان کے مطابق پہلی شب بیداری مورخہ 25 فروری 2012ء کو منعقد ہوئی جس میں علامہ رازق حسین نے اصلاح احوال کے حوالہ سے گفتگو کی۔ دوسری شب بیداری مورخہ31مارچ 2012ء کو منعقد ہوئی، تیسری شب بیداری 28 اپریل 2012ء اور چوتھی شب بیداری مورخہ 26 مئی 2012ء کو منعقد ہوئی۔ جملہ شب بیداریوں میں منہاج القرآن سے وابستہ کارکنان کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی نے بھی بھرپور شرکت کی۔

چوتھی ماہانہ شب بیداری کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری نورالامین قادری نے حاصل کی، ان کے بعد مصر حیات، منظو ر حسین، ملک نذیر حسین، محمد اشتیاق اور زاہد محمود چشتی نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کی سعادت حاصل کی۔ اس کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب( دفاع شان صدیق اکبر و سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنھم ) کا پہلا حصہ سنوایا گیا۔

منہاج القرآن گارج لے گونس فرانس کے زیراہتمام منعقد ہونے والی شب بیداریوں کا وہاں کی لوکل کمیونٹی پر بہت اچھا اثر ہو رہا ہے وہ منہاج القرآن کی اس کاوش کو بہت پسند کررہے ہیں۔اور فیملیز اپنے بچوں کو ان کی اخلاقی اور روحانی تربیت کے لئے ان شب بیداریوں میں ذوق وشوق سے بھیج رہے ہیں۔

رپورٹ:محمد علی رضا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top