منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سپانش زبان کی نئی سہ ماہی کلاس کا آغاز

مورخہ: 04 جون 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام سپانش زبان کی نئی کلاس کا آغاز 20 مئی کو ہوا، داخلے کے خواہشمند افراد کی کثیر تعداد کی وجہ سے داخلہ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا۔ یہ کلاس 20 جولائی تک جاری رہے گی۔

کلاس میں داخلہ کے لئے رات نو بجے کا وقت مقرر کیا گیا، لیکن مقررہ وقت سے قبل ہی منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے سامنے امیدوار ٹولیوں کی صورت میں جمع ہو چکے تھے۔ نو بجے داخلے کی تقریب کا آغاز بذریعہ یو ٹیوب شیخ عبدالرحمن السیدیس کی آوا زمیں تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد نوید احمد اندلسی (کلاس ٹیچر) نے امیدواروں کو پروجیکٹر سکرین کے ذریعے کلاس میں داخلے کی شرائط اور قواعد وضوابط سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں سپانش زبان اور اردو زبان کے ذریعے سکھائی جاتی ہے، یہاں روزانہ حاضری لگائی جاتی ہے اور بغیر اطلاع کے چھٹی کرنے والے طالب علم کو خارج کر دیا جاتاہے، یہاں سپانش سکھانے کے لئے سرکاری سطح پر منظور شدہ نصابی کتب استعمال کی جاتی ہیں۔

داخلے کے لئے طریقہ کار کے مطابق کلاس روم میں موجود تقریبا 60 امیدواروں میں پرچیاں تقسیم کی گئیں اور قرعہ اندازی کے ذریعے 30 طلباء کا انتخاب کیا گیا۔قرعہ اندازی اور داخلہ کے مرحلے میں کلاس کے سابق طالب علم شفقت علی رضا، صفی اللہ، حاجی محمد افضل قادری، اور مرزا رضوان بیگ نے خصوسی تعاون کیا۔ کلاس میں داخل ہونے والے طلبا ء کو نوید احمد اندلسی، چودھری پرویز اختر(ناظم ویلفیئر سپین)، حسنات مصطفی(منہاج یوتھ لیگ سپین) اور شفقت علی رضا (چیف ایڈیٹر پاک نیوز ) نے خوش آمدید کہا اور اپنے استقبالیہ کلمات میں ان کو باقاعدگی کے ساتھ کلاس میں آنے اور زیاد ہ سے زیادہ سیکھنے اور اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی تلقن کی۔

رپورٹ:نوید احمد اندلسی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top