تحریک منہاج القرآن چیچہ وطنی کا ورکرز کنونشن آج ٹی ایم اے ہال چیچہ وطنی میں ہوگا

مورخہ: 07 جون 2012ء

(چیچہ وطنی) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ورکرزکنونشن آج صبح نو بجے ٹی ایم اے ہال میں ہوگا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، تحریک منہاج القرآن پنجاب کے امیر احمد نواز انجم اور نائب ناظم پنجاب قاری ریاست علی لاہور سے خصوصی شرکت کریں گے۔

ورکرز کنونشن میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے منصوبہ جات کے لیے زکوۃ مہم، آمد رمضان المبارک کی تقریبات اورمنہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام بغداد ٹاؤن لاہور میں رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں سالانہ آباد ہونے والے شہر اعتکاف کی مہم اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمدکے حوالہ سے خطابات اور تبادلہ خیالات ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top