رفیق صدیقی منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مدثر فاروق نائب صدر منتخب

مورخہ: 08 جون 2012ء

رفیق صدیقی (سیکرٹری جنرل یوتھ)
منہاج القرآن یوتھ لیگ کی مرکزی یوتھ کیبنٹ نے رفیق صدیقی کو مرکزی سیکرٹری جنرل اور مدثر فاروق کو نائب صدر منتخب کر لیا۔ سینئر نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض، امیر پنجاب احمد نواز انجم، ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی اور مرکزی صدر MYL بابر چوہدری نے انہیں منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

شیخ زاہد فیاض نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ یوتھ لیگ پر امن مصطفوی نوجوانوں کا قافلہ اور تحریک کا ہر اول دستہ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ یوتھ لیگ کی نئی قیادت ملک میں نوجوانوں تک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top