ناظم عرفان القرآن کورس کا سندھیلیانوالی (کمالیہ) میں عرفان القرآن کورس کی کلاسز کا وزٹ

مورخہ: 09 جون 2012ء

نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام سندھیلیانوالی تحصیل کمالیہ میں عرفان القرآن اور آئیں دین سیکھیں کورسز کا آغاز مارچ 2012ء سے ہوا۔ ان کورسز کی تدریس کے فرائض سرانجام دینے کے لیے علامہ عبدالماجد فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور کو منتخب کیا گیا۔

علامہ محمد شریف کمالوی مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز نے مورخہ 15 مئی 2012ء کو سندھیلیانوالی اور پیرمحل کا دورہ کیا اور ان شہروں میں جاری کلاسز کا وزٹ کیا جبکہ محمد سلیم صدر تحریک منہاج القرآن سندھیلیانوالی اور علامہ عبدالماجد معلم عرفان القرآن کورس بھی اس وزٹ میں شریک تھے۔ سندھیلیانوالی میں جامعہ صدیقہ میں عرفان القرآن کورس کی جاری کلاس کا وزٹ کیا گیا۔ اس کلاس میں وزٹ کے دوران محمد سلیم صدر تحریک سندھیلیانوالی نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کورسز کے اجراء پر تحریک منہاج القرآن کا شکریہ ادا کیا۔

بعدازاں علامہ محمد شریف کمالوی نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ملک بھر میں جاری کورسز کا تعارف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئیں دین سیکھیں اور عرفان القرآن کورسز کے بعد اب نظامت تربیت نے آئیں حدیث سیکھیں کورس کا اجراء بھی کر دیا ہے۔ جس کا مقصد مسلمانوں کو آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی احادیث مبارکہ کا عربی متن حفظ کروانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ مذکورہ کورس بھی سندھیلیانوالی میں کروایا جائے گا۔

پروگرام کے اختتام پر علامہ محمد شریف کمالوی نے تمام انسانیت کی بھلائی، ملک پاکستان میں امن وآشتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت وسلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ : عظمت فرید جوئیہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top