تھیلسیمیا کے موذی مرض میں مبتلا بچوں کیلئے بلڈ کیمپس لگانے کی اشد ضرورت ہے۔ افتخار شاہ بخاری

مورخہ: 14 جون 2012ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پورے پاکستان میں ضرورت مند لوگوں کو خون کے عطیات فراہم کر رہی ہے
خون کا عطیہ دینے کے عالمی دن کے موقع پر لگائے گئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کے افتتاح کے موقع پر گفتگو

جو بچے تھیلسمیا کے موذی مرض میں مبتلا ہوتے ہیں اپنی پیدائش کے 3 ماہ بعد ہی ان کا خون بننا بند ہو جاتا ہے۔ ایسے معصوم پھولوں کو ہر پندرہ دن بعد خون کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی حوالے سے معاشرے میں اجتماعی شعور بیدار کرنے کیلئے ایسے بلڈ کیمپس لگانے کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی ناظم سید افتخار شاہ بخاری نے خون کا عطیہ دینے کے عالمی دن کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں لگائے گئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت لگائے گئے کیمپ میں مختلف سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کیمپ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے سینکڑوں نوجوان اور بالخصوص مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے طلبہ نے بڑی تعداد میں خون کا عطیہ دیا۔ اس موقع پر ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری نے طلبہ اور نوجوانوں کو خون دینے کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ سینکڑوں نوجوانوں کی بلڈ گروپنگ کی گئی۔ طلبہ نے انتہائی ذوق اور دلچسپی لیتے ہوئے منہاج بلڈ بنک میں اپنی رجسٹریشن کرائی۔ افتخار شاہ بخاری نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پورے پاکستان میں ضرورت مند لوگوں کو خون کے عطیات فراہم کرنے کیلئے بلا معاوضہ خدمات انجام دے رہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top