مذہبی پیشوا گرو ارجن دیو جی کی یاد میں ہونے والے سالانہ مذہبی پروگرام میں سہیل احمد رضا کا خطاب

مورخہ: 16 جون 2012ء

گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں سکھوں کے مذہبی پیشوا گرو ارجن دیو جی کی یاد میں ہونے والے سالانہ مذہبی پروگرام میں انٹرفیتھ ریلیشنز تحریک منہاج القرآن کے وفد نے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا کی قیادت میں شرکت کی جو متروکہ وقف املاک کے بورڈ کے ممبر بھی ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل احمد رضا نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں سکھ مذہب اور اس کے پیروکار سب سے زیادہ احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔ حکومت پاکستان نے سکھوں کے مذہبی مقامات کی دیکھ بھال میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز مسلم سکھ دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں مصروف ہے۔ اہل پاکستان سکھ بھائیوں سے پیار کرتے ہیں اور بین المذاہب رواداری کا فروغ محبت اور امن کے قیام کے لیے بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

تقریب میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ اور وفد کے دیگر ارکان ناظم ویلفیئر ثناءاللہ خان اور کوآرڈینیٹر حافظ محمد طاہر بغدادی کو سروپا (خصوصی چادر) بھی پہنایا گیا۔ اس موقع پر سکھ رہنماؤں نے منہاج ایمبولینس سروس کی فراہمی پر وفد کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top