منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس آج (اتوار) ہوگی

مورخہ: 16 جون 2012ء

منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام شب معراج کے موقع پر آج (اتوار) بعد از نماز عشاء مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں ایک عظیم الشان معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں سینکڑوں عشاقان مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، جید علمائے کرام اور مشائخ عظام شرکت کر کے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سعادتیں، رحمتیں اور برکتیں اپنے دامن میں سمیٹنے اور عشق مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنے دلوں کو معمور کرکے زندگی کا اصل سکون اور اطمینان حاصل کریں گے اور معروف نعت خواں بحضور سرور کونین گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ معراج النبی کانفرنس کی صدارت مرکزی امیرتحریک منہاج القرآن صاحبزادہ فیض الرحمن درانی کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top