پشاور اور کوئٹہ دھماکوں کی شدیدترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں : ڈاکٹر محمد طاہر القادری

مورخہ: 21 جون 2012ء

دھشت گرد انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کوئٹہ اور پشاور میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدیدترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھشت گرد انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں۔ ان کا کوئی مذہب نہیں۔اسلام میں انتہا پسندی اور دھشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ایسے عناصر انسانیت کے قاتل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا معاشرہ انتہا پسندی کی آگ میں جل رہا ہے اور اسکے خاتمے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔ حکومت ہاتھوں سے مصلحت کے دستانے اتارنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top