بیداری شعور ورکرز کنونشن (لودہراں) 2012

مورخہ: 21 جون 2012ء

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام مورخہ 21 مارچ 2012 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر لودہراں پر بیداری شعور ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن کے صوبائی امیر احمد نواز انجم نے خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ ضلعی امیر راؤ محمد اسحاق، ضلعی نائب امیر حاجی راؤ شمشاد علی، ضلی ناظم خواجہ محمد قاسم، صدر تحریک منہاج کہروڑ پکا رانا مختار احمد، راؤ رب نواز ناظم، صدر تحریک منہاج القرآن دنیا پور چوہدری محمد ارشد، ناظم شعبان طور، علامہ نصیر احمد بابر، مجید ناشاد، ظفر بھٹی، ملک آصف، ماسٹر جان محمد مغل، پیر سید لال شاہ، حامد خان، علامہ سعید جامی اور رانجھے خان بلوچ بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت ملک سلطان آرائیں نے حاصل کی جبکہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت  کہروڑ پکا سے آئے ہوئے ثناء خواں عابد عزیز نے حاصل کی۔ تقریب میں نقابت کے فرائض رانا محمد ظاہرالقادری ناظم تحریک منہاج القرآن لودہراں نے سرانجام دیے۔ تقریب میں ورکرز کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں دنیا پور، کہروڑ پکا، لودہراں، ضلع بھر کی یونین کونسلوں سے تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن علماء کونسل، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین شامل تھیں۔

تحریک منہاج القرآن کے صوبائی امیر احمد نواز انجم نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں بیداری شعور ضلعی ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر کا کام قوم کو بحرانوں سے نکالنا ہوتا ہے۔ قوم بہت جلد جان جائے گی انکا حقیقی لیڈر کون ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دور حاضر میں پاکستانیوں کے نجات دہندہ ہیں۔ موسمی لیڈر آتے ہیں اور مزے لوٹ کر چلے جاتے ہیں مگر حقیقی لیڈر وہ ہوتا جو عذاب میں مبتلا قوم کو اس وقت سہارا دیتا جب سہارے چھوڑ جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کے کہ پاکستانی قوم اس وقت مسیحا کی تلاش میں ہے اور مسیحا ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بہت جلد قوم کو سنبھالنے آ رہا ہے۔ قوم کے شعور کو بیدار کرنے کے لئے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین ملک بھر میں بیداری شعور ورکز کنونشن منعقد کر رہے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 20 لاکھ سے زائد پاکستانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا مینار پاکستان پر استقبال کریں گے جس کی منصوبہ بندی تحریک منہاج القرآن نے مکمل کر لی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر سے چھ لاکھ خواتین استقبال قائد کے لئے مینار پاکستان پہنچیں گی، پنجاب کی دھرتی سے بھی چھ لاکھ قائد کے دیوانے سبزاہ زار مینار پاکستان پہنچیں گے۔

انہوں نے لودہراں میں کامیاب ورکز کنونشن کے انعقاد پر ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن کو بھر پور مبارک باد دی۔ انہوں نے تحریک منہاج القرآن کی آئندہ تین ماہ کی حکمت عملی بیان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں یونین کونسل لیول تک تنظیمی نیٹ ورک مکمل کر لیا جائے گا اور ہر یونین کونسل کی تنظیم مزید پانچ پانچ یونٹ قائم کرے گی ہر یونٹ سے کم از کم ساٹھ افراد استقبال قائد کے لئے مینار پاکستان جائیں گے، پنجاب بھر کی دو سو سے زائد تحصیلات سے اسی طرح چھ لاکھ افراد با آسانی شرکت کریں گے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے استقبال کی پبلسٹی مہم ملک بھر میں یکساں اور بھر پور چلائی جائے گی اور اس سال اعتکا ف میں گزشتہ سالوں کی نسبت کئی گنا زیادہ افراد شرکت کریں گے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ منہاج العمل پر سختی سے عمل کیا جائے، قرآن اور صاحب قرآن سے رابطہ پختہ کیا جائے، اپنی زبان کی تاثیر اور کردار کی اصلاح پر بھر پور توجہ کی جائے۔ ان سے قبل صوبائی نائب ناظم چوہدری قمر عباس نے تحریک منہاج القرآن کی زکوٰۃ مہم پر اظہار خیال کرتے ہوئے واضح کیا کہ امسال زکوٰۃ کی رقم مقامی منصوبہ جات پر خرچ کی جائے گی۔

صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک اسلم حماد نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے تمام شرکاء کنونشن اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے محبوب قائد کے فقیدالمثال استقبال کے لئے ایک نئی تاریخ رقم کریں گے اور مرکز کی جانب سے دیے گئے تمام اہداف حاصل کیے جائیں گے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مرکزی قائدین مقامی کارکنوں کی تربیت کے لئے باقاعدگی سے لودہراں آتے رہیں گے۔ اس موقع پر منہاج القرآن SMS سروس کے آغاز پر ناظم نشر و اشاعت پروفیسر جہانزیب چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس سروس کے ذریعے تحریکی سرگرمیوں اور اسلامی معلومات کے حوالے سے سروس استعمال کرنے والوں کو اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے۔ تحریک منہاج القرآن لودہراں کے سرپرست پیر سید فضل حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری مادر زاد ولی اللہ ہیں۔ انہوں فروغ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے اتنا کام کر دیا کہ صدیوں تک امت مسلمہ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت کے ترانے گاتی رہے گی۔

اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے چوہدری عبدالغفار سنبل، اظہر لنگاہ ایڈوکیٹ، ملک عابد حسین جوئیہ، مرزا محمد اسلم، ملک اختر، ملک عمر فاروق، ملک انور قادری، شمشاد انور، مرزا ارشد، خواجہ محمد احمد قادری، خواجہ محمد رفیق احمد صدیقی، حاجی فیض بخش آرائیں، نادر حسین سہروردی، احسان اللہ چوہدری، مرزا ساجد، مرزا وسیم، فوجی ظہور حسین، رانا اشرف علی، ملک خالد ڈانور، ملک سلمان، محمد نعمان مصطفوی، ملک سعید احمد جھنجھ، حافظ محمد زبیر، محمود احمد بھٹی، محمود اعوان، شیخ فہد عزیز، راول خان لنگاہ، چوہدری امیر علی، چوہدری سلیم جمال غوری، ملک عابد نواز، رانا عابد نواز، راؤ اعجاز ببلی، فوجی اعجاز، حاجی محمد، محمد ابراہیم، محمد آصف، مہر فدا حسین، سید وسیم بخاری، سید حسن بخاری، محمد زاہد، محمد عامر، محمد عاصم صغیر، محمد فاروق، محمد شاہد، ملک کامران تاج، ملک فیاض، ملک محمد عباس، ملک عمر حیات، ملک فاروق اور ملک ارشد نے اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر شرکاء کی رجسٹریشن کے لئے اور رفاقت سازی کے لئے بھی سٹال لگایا گیا، بعد ازاں تمام مہمانان کا کھانا پیش کیا گیا۔ پروگرام کے اختتام پر ارض پاکستان کے استحکام، امن وآشتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و سلامتی اور ان کی درازی عمر کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top