منہاج القرآن انٹرنیشنل (کوریا) کے زیراہتمام محفل معراج النبی (ص)

مورخہ: 21 جون 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 21 جون 2012ء کو پوسان میں عظیم الشان معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل منعقد کی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت سید عمران شاہ نے حاصل کی جبکہ محمد بابر اور محمد عمران نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ نقابت کے فرائض محمد شفیق بھٹی نے سرانجام دیئے۔ منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل قادری نے خصوصی خطاب کیا اور معراج کی حقیقت اور فلسفہ بیان کیا۔ پروگرام کے اختتام پر درود و سلام پیش کیا گیا اور محمد جمیل چودھری نے اختتامی دعا کرائی۔

رپورٹ: محمد فاروق

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top