اسلام اور امن کانفرنس (کولمبیا۔ امریکہ)

منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے ذیلی ڈیپارٹمنٹ ’’پیس اینڈ اینٹیگریشن کونسل آف نارتھ امریکہ (PICNA) اور یونیورسٹی آف ساؤتھ کیرولینا (کولمبیا۔ امریکہ) کے ریلیجس سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ساؤتھ کیرولینا، کولمبیا (امریکہ) میں ’’اسلام اور امن‘‘ کے موضوع پر عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں امریکہ بھر سے سینکڑوں مسلمان، مذہبی رہنماء، سکالرز، پروفیسرز، طلبہ اور ساؤتھ کیرولینا ریاست کے نمائندے شریک تھے۔

اس کانفرنس کے انعقاد میں ’’انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ریلیجس فریڈم‘‘ (IARF)، ’’انٹرفیتھ پارٹنرز آف ساؤتھ کیرولینا‘‘ (IPSC)، ’’اسلامک سٹڈیز اینڈ ریسرچ ایسوسی ایشن‘‘، ’’ISRA سکول آف لاء (USC)‘‘ اور ’’واکر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ ایریا سٹڈیز‘‘ نے خصوصی تعاون اور اہم کردار ادا کیا۔

یہ پروگرام Pro. David Linnan - USC سکول آف لاء کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ استقبالیہ کلمات Dr.Stephanie Mittchem اور چوھدری صادق نے پیش کئے۔ ڈاکٹر ولید الانصاری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعارف شرکاء کے سامنے پیش کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام نے اسلام، ایمان اور احسان کی وضاحت کی کہ اسلام سراپا امن و سلامتی ہے۔ اسے کسی بھی طور دہشت گردی کے ساتھ بریکٹ نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام نے انسان، حیوان، نباتات الغرض ہر ذی روح کے حقوق کا تحفظ کیا۔

شیخ الاسلام کے خطاب کے بعد شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام بارے پھیلائی گئی غلط فہمیوں کے سد باب کے لئے یہ شیخ الاسلام کی ایک مضبوط علمی و فکری کاوش ہے۔ اس سے ہمارے سامنے اسلام کا رخ روشن ابھر کر سامنے آیا ہے۔ مغربی سوسائٹی شیخ الاسلام کی ان کاوشوں سے قبل میڈیا اور بعض مفاداتی طبقات کی طرف سے پھیلائی گئی غلط معلومات کی وجہ سے اسلام بارے شکوک و شبہات کا شکار اور خوفزدہ تھی مگر شیخ الاسلام نے خالصتاً علمی، تحقیقی بنیادوں پر قرآن و حدیث کی روشنی میں پرزور دلائل دے کر میڈیا کے اس غلط پیغام کی حقیقی معنوں میں بیخ کنی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top