منہاج القرآن اسلامک سنٹر (اوسپتالیت، سپین) کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا

مورخہ: 24 جون 2012ء

بارسلونا سپین کے مضافاتی شہر اوسپتالیت دے یوبرے گات میں زیر تعمیر منہاج اسلامک سنٹر کا تعمیراتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے،مورخہ 24 جون 2012ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مرکزی تنظیم کے عہدیداران نے سنٹر کا دورہ کیااور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ منہاج القرآن اوسپتالیت کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور انتہائی تیز رفتاری سے کام مکمل کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔

مرکزی تنظیم کے وفد میں قائمقام صدر ظل حسن قادری، جنرل سیکرٹری نوید احمد اندلسی، صدر منہاج مصالحتی کونسل محمد اقبال چودھری، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے جنرل سیکرٹری خرم شبیر قادری، حاجی نذیر اداسی، محمد نواز قادری اور محمد عتیق شامل تھے۔مرکزی تنظیم کا وفد جب اوسپتالیت پہنچا تو منہاج القرآن اوسپتالیت کے صدر حاجی زاہد اختراور تنظیمی ساتھیوں نے استقبال کیا۔

اسلامک سنٹر کا دورہ مکمل کرنے اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد اجلاس منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداران، منہاج القرآن اوسپتالیت کے عہدیداران اور تعمیراتی کاموں میں مصروف رضارکاران نے شرکت کی۔ اجلاس میں حاجی زاہد اختر (صدر منہاج القرآن اوسپتالیت) نے اب تک مکمل ہونے والے قانونی اور تعمیراتی کام کی رپورٹ پیش کی۔ تفصیلی مشاورت کے بعد طے پایا کہ سنٹر کا افتتاح 12 جولائی 2012ء بروز جمعرات کوکیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ مقامی، سماجی، فلاحی تنظیمات کے سربراہان اور حکومتی عہدیداران کو بھی بلایا جائے گا۔ منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمداقبال چودھری نے انتہائی تیز رفتاری سے سنٹر کی تکمیل پر منہاج القرآن اوسپتالیت کے صدر اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ حاجی زاہد اختر نے وفد کے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔میٹنگ کا اختتام خصوصی دعا سے ہوا جس کے بعد مٹھائی تقسیم کی گئی۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top