منہاج القرآن انٹرنیشنل (ڈنمارک) کے زیراہتمام معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس

مورخہ: 16 جون 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام مورخہ 16 جون 2012ء بروز ہفتہ منہاج اسلامک سنٹر Bispevej میں سالانہ فقید المثال معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی برطانیہ سے تشریف لائے سکالر علامہ محمد اشفاق عالم قادری تھے۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قادری ندیم اختر نے حاصل کی۔ پروگرام کی نقابت کے فرئض فیض رسول نے ادا کئے۔ محمد مرتضیٰ، محمد حسین شاہ، محمد جمیل، محمد معظم بٹ، اعجاز قادری اور قاری ظہیر احمد نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ ضوریز خوشدل نے ڈینش زبان میں معراج النبی صلی اللہ پر گفتگوکی۔ برطانیہ سے تشریف لائے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد علامہ محمد اشفاق عالم قادری نے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے مدلل اور جامع خطاب کیا۔

کانفرنس میں ڈنمارک کی تمام مساجد کے علماء نے اپنے اپنے مراکز کی نمائندگی کرتے ہوئے خطاباب کیے۔ بالخصوص علامہ اویس قادری (طیب ایسہائے مسجد)، علامہ تنویر ضیا (خطیب آما مسجد)، علامہ احسان الحق (خطیب ٹاسٹرپ مسجد)، علامہ نفیس (خطیب منہاج القرآن آما)، علامہ قاری ظہیر (خطیب منہاج القرآن ویلبی)، حافظ سجاد احمد (صدر منہاج القرآن ویلبی)، سید محمود شاہ (صدر منہاج القرآن ڈنمارک)، منہاج القرآن کوپن ہیگن ڈنمارک کی مرکزی تنظیم اور منہاج القرآن کے جملہ فورمزکے عہدیداران، وابستگان اور رفقاء نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر علامہ محمد اشفاق عالم قادری نے اختتامی دعا کرائی۔ منہاج القرآن ڈنمار ک کی طرف سے شرکاء محفل کے لئے خصوصی ضیافت کا انتظام کیا گیا۔

رپورٹ: فیض رسول

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top