منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن (کویت) کی کویت انجینئرئنگ سوسائٹی کے چیف انسٹرکٹر ڈاکٹر احمد عبدالروف سے ملاقات

مورخہ: 26 جون 2012ء

منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کونسل کویت نے کویت انجینئرئنگ سوسائٹی کے چیف ٹرینر اور چیف انسٹرکٹر ڈاکٹر احمد عبدالروف سے مورخہ 26 جون 2012ء کو ملاقات کی۔ مذکورہ ادارہ 1961 میں قانونی حیثیت اختیار کر چکا ہے اور کویت کا ایک معروف ادارہ ہے۔ ملاقات میں منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کے صدر محمد جعفر صمدانی اور جنرل سیکرٹری ایم ایچ حنیف شریک تھے۔

جنرل سیکرٹری ایم ایچ حنیف نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا انتہائی خوبصورت انداز میں تعارف کرایا۔ شیخ الاسلام کی زندگی،خدمات، کتب، تقاریر، لیکچرز، تنظیمی اور ملی خدمات، بین الاقوامی اعزازات اور خصوصا نائن الیون کے بعد کی صورت حال میں مسلم امہ کے لئے نصب العین کے تعین، فکری رہبری، بیداری شعور اور شہرہ آفاق کتاب فتویٰ کا ذکر کیا۔ ڈاکٹر احمد عبدالروف نے انتہائی دلچسپی سے ایم ایچ حنیف کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ سنی اور شیخ الاسلام کے حوالہ سے کئی سوالات پوچھے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسن البنا کے بعد مسلم امہ کے لئے اس سے بڑی شخصیت کوئی نہیں میں ان سے مصافحہ کرنا اپنی زندگی کی سعادت سمجھوں گا۔ صدر منہاج پیس اینڈانٹی گریشن کویت نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب فتویٰ پیش کی جس پر انہوں نے بڑی مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ کتاب مسلمانوں کی راہنمائی کا درجہ اول ٹھرے گی میں اس کا ضرور مطالعہ کروں گا، یہ کتاب مجھے شیخ الاسلام سے اپنے تعلق کی یاد دلاتی رہے گی۔

رپورٹ: محمد جعفر صمدانی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top