منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن (کویت) کی کویت یونیورسٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر اینڈ راکس ہینکل سے ملاقات

مورخہ: 28 جون 2012ء

منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کونسل کویت نے مورخہ 28 جون 2012ء کو کویت یونیورسٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر اینڈ راکس ہینکل کے اعزاز میں ایک دعوت کا اہتمام کیا۔ ڈاکٹر اینڈ راکس بنیادی طور پر ایک ایک نامور سائنسدان ہیں، آپ کا تعلق فرینکفرٹ یونیورسٹی جرمنی سے ہے، پوری دنیا میں یہ اپنے تحقیقی مقالاجات اور لیکچرز کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ موصوف گزشتہ سال پاکستان کا وزٹ کر چکے ہیں اور مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ بھی کیا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مختلف موضوعات پر لیکچر سنتے رہتے ہیں اور لندن اعلامیہ پر دستخط کروانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہتے ہیں۔

منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت نے آج کی نشست خصوصا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شہرہ آفاق کتاب فتویٰ کے تناظر میں رکھی تھی، منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے جنرل سیکرٹری ایم ایچ حنیف نے کتاب کا تعارف کرایا، عنوانات، تعریفات، مختلف مفکرین متقدمین ومتاخرین کی آراء پیش کیں اور بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں تجزیہ کیا اور پاکستان کی خصوصی صورتحال سامنے رکھی اور فتویٰ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر اینڈ راکس نے کہا کہ میں تو پہلے ہی متاثر ہوں، مگر میں نے اس کتاب کا مطالعہ نہیں کیا میں اس کتاب کا مطالعہ کروں گا اور اپنے احساسات بھی رقم کروں گا۔ اس کے بعد اس سلسلہ میں جو بھی خدمات دے سکا وہ آپ کے گوش گزار کروں گا۔

رپورٹ: محمد جعفر صمدانی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top