سیالکوٹ، معراج مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس

مورخہ: 23 جون 2012ء

تحریک منہاج القرآن یونین کونسل اگوکی سیالکوٹ کے زیراہتمام عظیم الشان معراج مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد 23 جون بروز ہفتہ، اتور کی درمیانی شپ بمقام ماڈل ٹاؤن گراؤنڈ اگوکی میں کیا گیا جس میں ہزارو ں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ کانفرنس میں علامہ نور احمد نور (ناروے) کو خصوصی خطاب جبکہ شہزاد برادران (منہاجین) کو خصوصی نعت کے لیے مدعو کیا گیا۔ علامہ نور احمد نور جب سٹیج پر جلوہ افروز ہوئے تو حاضرین کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

کانفرنس کی صدارت محمد سلیم بٹ (ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ) نے کی جبکہ مہمانان خصوصی جگر گوشہ حضرت محبوب ذات پیر سید مبارک علی شاہ (آستانہ عالیہ منڈیر شریف ) اور پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید طارق حسین شاہ شیرازی (آستانہ عالیہ جوڑیاں شریف ) تھے۔ دیگر مہمانان گرامی میں راشد محمود باجوہ (صدر تحریک سیالکوٹ)، حافظ احتشام ( ناظم تحریک سیالکوٹ)، حاجی عبد الطیف نقشبندی (سابق امیر کویت)، عثمان بٹ (صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ)، حافظ ظفر اقبال، علامہ قاری نصر اللہ خان (مبلغ یورپ MQI )، شاہد جمال (ابو ظہبی)، رانا غلام حسین، حاجی رحمت علی ( کوریا)، محمد اشفاق مغل (ناظم ویلفیئر تحریک کویت)، راشد مشتاق بٹ، میاں محمد رضا (نائب صدر تحریک سیالکوٹ)، محمد رفیق میر اور علاقہ کی مذہبی وسیاسی اہم شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے زینت القراء قاری محمد شفیق (مدرسہ لاثانیہ انورار لقرآن) نے کیا جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گے جن میں شہزاد برادران (منہاجین)، محمد عرفان، حافظ حسنین عباس، حافظ سہیل قادری، رانا ناصر حسین، حافظ محمد قاسم اور محمد نعمان شامل تھے۔ کانفرنس میں نقابت کے فرائض محمد یونس سلہریا (نائب ناظم تحریک اگوکی) اور حافظ مبشر احمد (ناظم ویلفیئر اگوکی ) نے احسن انداز میں سر انجام دئیے۔

چوہدری خرم شہزاد ( ناظم تحریک اگوکی ) نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئےتمام مہمانان گرامی قدر حضرات، کثیر تعداد میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور بالخصوص علامہ نور احمد نور ( ناروے) اگوکی میں قدم رنجا فرمانے پران کی خدمت میں ہدیہ تبرک پیش کیا۔

اس عظیم الشان کانفرنس میں (شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری) علامہ نور احمد نور (ناروے) نے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضو ع پر قرآن وحدیث کی روشنی میں مدلل خطاب فرمایا۔ خطاب کے آغاز پر علامہ نور احمد نور نے شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پوری دنیا میں دین اسلام کی خدمت کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فلسفہ کو نہایت خوبصورت انداز میں پیش کر کے حاضرین محفل کے دلوں کو عشق مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گرمایا۔ خطاب کے اختتام پر آپ نے حلقات درود کے قیام کا پیغام دیا۔

محفل کے انتظامات مکمل کرنے میں چوہدری خرم شہزاد، محمد یونس سلہریا، قاضی مبشر احمد، حاجی شریف نیر، سید حبیب الرحمن شاہ، حافظ قاسم، محمد لقمان، حافظ محمد سہیل، حافظ محمد شمیم قادری و دیگر احباب شامل تھے۔

محفل میں سیکورٹی کے فرائض حافظ عمیر قادری (ممبر یوتھ کیبنٹ سیالکوٹ) اور محمد حسن مصطفوی (ممبر یوتھ کیبنٹ سیالکوٹ) کی قیادت میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے کارکنان نے احسن انداز میں سرانجام دےئے۔

رپورٹ: چوہدری خرم شہزاد (ناظم تحریک منہاج القرآن یو سی اگوکی)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top