منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مجلس شوریٰ کے صدر ارشد محمود عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس پہنچ گئے

مورخہ: 28 جون 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مجلس شوریٰ کے صدر ارشدمحمود مورخہ 28 جون 2012ء کو عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس بارسلونا (سپین ) پہنچ گئے۔

بارسلونا سپین کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرمینل 1 پران کی فیملی کے افراد اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائدین نے ان کا شاندار استقبال کیااور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔اس موقع پر ان کے بھانجے طالب حسین،محمد طاہر، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے قائمقام صدر ظل حسن قادری، فنانس سیکرٹری محمد نواز قادری، نائب صدر ویلفیئر حاجی لیاقت علی، جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ خرم شبیر بھی موجود تھے۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top