ماہانہ درس عرفان القرآن (پاکپتن)

مورخہ: 24 جون 2012ء

مورخہ 24 جون 2012 بروز اتوار تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن کے زیراہتمام ڈریم شاپنگ سنٹر بجلی چوک میں ماہانہ درس عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز عشاء کی نماز کے فوراً بعد حافظ طالب حسین نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ بعد ازاں محمد مبشر طہٰ صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ و نائب صدر منہاج نعت کونسل نے بہت ہی خوبصورت انداز میں آقاء دو عالم  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی مدح سرائی کی سعادت حاصل کی۔  تلاوت و نعتِ رسول مقبول  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کے بعد حضرت علامہ محمد رضا قادری مرکزی نائب ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن نے خطاب کیا جسے لوگوں نے بہت ذوق و شوق سے سنا۔

رپورٹ: شیخ محمد اشرف حیدری (صدر تحریک منہاج القرآن پاکپتن)، چوہدری فخر سعید جٹ (ناظم تحریک منہاج القرآن پاکپتن)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top