گارج لے گونس (فرانس) کے جنید گروپ کی منہاج یوتھ لیگ گارج لے گونس (فرانس ) میں شمولیت

ایک مشہور مفکر کا قول ہے کہ اگر کسی قوم، ملک، تنظیم اور جماعت کا مستقبل دیکھنا ہو تو اس کی یوتھ کو دیکھو اگر وہ متحرک، صحت مند اور پڑھائی سے لگاؤ رکھنے والے ہیں تو اس قوم، ملک، تنظیم اور جماعت کا مستقبل تابناک، روشن اور وہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اللہ رب العزت نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی معیت میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کو یوتھ کی اس نعمت سے نوازا ہوا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کی 32 سالہ تاریخ کو اٹھا کر دیکھ لیں ہر دور میں ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ تحریک کی انتظامی حوالہ سے بھاگ دوڑ یوتھ کے ہاتھوں میں ہی رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ دوسری جماعتوں اور تنظیموں نے جتنی ترقی سو سال میں کی ہے اس سے کئی گنا زیادہ ترقی منہاج القرآن نے ان 30 سالوں میں کی ہے اور اگر بیرون ملک دیکھا جائے تو کئی ایسے ممالک ہیں جن میں تحریک کی بھاگ دوڑ مکمل طور پر یوتھ کے حوالہ ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس (فرانس) کے ہفتہ وار محفل ذکر و فکر کے پروگرام میں جنید گروپ کے سات نوجوان (اسد عتیق، جنید راحت، شمشاد سجاد، محمد زبیر، محمد وسیم، غفور اسوند اور شمشاد رضوان) شرکت کرتے رہے۔ ان پروگراموں کے دوران علامہ چودھری رازق حسین اور سہیل یعقوب تحریک اور قائد تحریک کی خدمات کے حوالہ سے اور منہاج القرآن یوتھ لیگ گارج لے گونس (فرانس) کے جاری پراجیکٹس کے حوالہ سے بریفنگ دیتے رہے، پھر ان احباب کو باقاعدہ ایک دن اسلامک سنٹر کا وزٹ کرایا اور یوتھ لیگ میں شمولیت کی دعوت دی جس میں انہوں نے رضا مندی ظاہر کی۔

مورخہ 05 جولائی 2012 بروز جمعرات ایک ویلکم پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں ان سات احباب کے علاوہ علامہ چودھری رازق حسین، زاہد محمود چشتی، راحت حسین، صابر حسین، سہیل یعقوب، فلک شیر، غلام فرید، عدنان صابر، وقاص شوکت، علی رضا، قاری نور الامین قادری کے علاوہ دیگر تنظیمی وتحریکی احباب نے شرکت کی۔خوبصورت تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر گارج لے گونس کے ڈائریکٹر علامہ چودھری رازق حسین اور حاجی خلیل احمد نے جنید گروپ کے نوجوانوں کو خوش آمدید کہا اور منہاج القرآن یوتھ لیگ میں شمولیت کے فارم فل کر کے صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ کو پیش کئے۔ تقریب کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

رپورٹ: محمد علی رضا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top