حاجی محمد نعیم جوڑا کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد

مورخہ: 24 جون 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس (فرانس) کی ایگزیکٹو نے مورخہ 24 جون 2012ء بروز اتوار کو حاجی محمد نعیم جوڑا کو عمرہ کی ادائیگی کے بعد ان سے ملاقات کی اور ان کو عظیم سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

ادارہ منہاج القرآن گارج لے گونس (فرانس) کی طرف سے علامہ چودھری رازق حسین، حاجی خلیل (سرپرست منہاج القرآن گارج لے گونس، فرانس)، زاہد محمود چشتی (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس، فرانس)، صابر حسین، ظہیر عباس گجر، عابد حسین نے حاجی محمد نعیم جوڑا (ممبر مجلس شوریٰ، فرانس) سے ملاقات کی اور مٹھائی پیش کی۔ حاجی محمد نعیم جوڑا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فضل وکرم اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی توجہات ہے کہ مجھے اور میری فیملی کو یہ سعادت نصیب ہوئی ہے۔

رپورٹ: محمد علی رضا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top